میدان میں امریکی آپریشن -افغان شہری شہید-8گرفتار

0

پشاور(نمائندہ خصوصی)افغان صوبے میدان میں امریکی آپریشن کے دوران ایک افغان شہری شہید،جبکہ8کوگرفتار کر لیا گیا ہے،امریکی فوج نے ایک مسجد بھی شہید کر دی،دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے افغان ایئر فورس (اے اے ایف) کے 2 پائلٹس اورصوبہ لوگرمیں طالبان حملے میں افغان فوج کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔صوبہ میدان میں امریکی کارروائی کے دوران مسجد شہید،2 مکانات تباہ ہو گئے،امریکی و افغان فوج کی بربریت میں ایک شہری شہید ہو گیا،امریکی 8شہریوں کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے ،نورستان میں کمانڈر سمیت 6جنگجوؤں نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے،افغان خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق حکام نے پائلٹس کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی 15 کے علاقے میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے اس وقت فائرنگ کی جب دونوں پائلٹس کام پر جارہے تھے۔اس حوالے سے وزارت دفاع کے ترجمان محمد ردمنیش کا کہنا تھا کہ ’ 2 افراد کو مسلح افراد کی جانب سے اس علاقے میں نشانہ بنایا گیا، جہاں وہ رہائش پذیر تھے‘۔انہوں نے کہا کہ دونوں پائلٹس کے قتل کے معاملے پر تحقیقاتی ٹیم کو ٹاسک دے دیا ہے۔کابل پولیس کے ترجمان حشمت استانکزئی نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ واقعہ شہر میں پی ڈی 15 کی حدود میں پیش آیا۔ادھر صوبہ لوگرمیں طالبان حملے میں افغان فوج کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ افغان فوج کو طالبان نے صوبہ لوگر کے صدرمقام میں نشانہ بنایا ۔ پل عالم شہر کے جمعہ قلعہ کے علاقے میں افغان فوج کی گشت کرنے والی پارٹی پر حملہ کیا جس میں تین اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ نورستان میں کمانڈر سمیت 6جنگجوؤں نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ۔نام نہاد قومی لشکر کے جنگجووٴں نے صوبہ نورستان ضلع دوآب میں مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ کمانڈر ثناء گل نے 6 جنگجووٴں کے ہمراہ طالبان کی دعوت کو لبیک کہہ کر مخالفت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ۔دوسری جانب افغانستان کے صوبہ میدان میں امریکی چھاپے کے دوران مسجد و2 مکانات تباہ ہو گئے جبکہ امریکی 8شہریوں کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے ۔امریکی و افغان فوج نے ال سنگ کے علاقے میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام پر تشدد کیاجس میں ایک شخص شیرباز ولد امرالدین شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ امریکی ایک مسجد اور دو مکانات کو تباہ کرنے کے علاوہ 8 نہتے افراد کو بھی حراست میں لیکر نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More