کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر میں ٹریفک پولیس اہلکار حکم داد نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے سڑک پربے ہوش شہری کو نہ صرف اسپتال پہنچایا بلکہ اس شہری سے ملنے والے47 ہزار روپے بھی جوں کے توں واپس کردیئے۔ ٹریفک پولیس اہلکار حکم داد نے بتایا کہ اس نے ایک شخص کو سڑک پر بیہوش دیکھا جس پر میں اسے فوری طور پر اسپتال لے گیا۔ ڈاکٹرزنے اس کا علاج کیا بعد میں اس کی جیبوں کی تلاشی لی تو ان کی جیب سے ایک پرس برآمد ہوا جس میں47 ہزار روپے موجود تھے جس کی میں نے حفاظت کی اور ہوش آنے پر رقم اے واپس کردی۔ متاثرہ شخص منور نے بتایا کہ کسی نے مجھے مٹھائی کھلائی تھی اور جس کے بعد مجھے ہوش نہیں رہا۔ ٹریفک پولیس اہلکار حکم داد کی ایمانداری کی یہ کہانی اعلیٰ افسران تک پہنچی تو انہوں نے بھی حکم داد کی خوب تعریف کی۔ شہری کے اہل خانہ بھی رقم ملنے پرایماندارٹریفک پولیس اہلکار کے مشکورنظرآئے۔