فیصل آباد میں شوہر نے بیوی قتل کر کے لاش سسرکے گھر پھینک دی
فیصل آباد (این این آئی) گھریلو جھگڑوں سے تنگ شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا اور بعد ازاں بیوی کو مردہ حا لت میں والدین کے گھر پھینک کر فرار ہو گیا۔ نواحی علاقے گڑھ موڑ میں آئے روز کے گھریلو جھگڑوں سے تنگ ملزم محمد منظور نے اپنی بیوی پر شدید تشدد کرنے کے بعداسے گلا دبا کر قتل کیا ملزم بیوی کی لاش کو اس کے والدین کے گھر پھینک کر فرار ہو گیا ۔پو لیس تھانہ گڑھ نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچائی ۔ مقتولہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔