پاکپتن میں ڈی پی او کی معطلی کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

0

لاہور (خبر ایجنسیاں) پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو پاکپتن کے قریب روکے جانے کی پاداش میں معطل کئے جانے والے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کی معطلی کیخلاف ایک قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ہے بتایا گیا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نصیر احمد کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن کی معطلی پی ٹی آئی کے رہنما کی ذاتی عناد کی وجہ سے عمل میں آئی ہے میاں نصیر احمد نے قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر سرکاری افسران کے تبادلوں کا سلسلہ بند کرے اور سرکاری افسران کو اپنی تعیناتیوں پر کام کرنے کا موقع فراہم کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More