پاکستان سے باہر میری کوئی جائیداد اور اکائونٹ نہیں-زرداری

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ پاکستان سے باہر میری کوئی جائیداد نہیں اور نہ ہی کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے این آر او مقدمے میں اپنا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ ایک صفحے پر مشتمل بیان حلفی آصف علی زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے جمع کرایا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ پاکستان سے باہر میری کوئی منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد نہیں، میرا کوئی بینک اکاؤنٹ پاکستان سے باہر نہیں، اور میں نے اپنے بیان میں جو بات کی ہے اس پر قائم ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More