امریکہ سے سماجی ترقی کیلئے تعاون بڑھائیں گے-وزیراعلیٰ پنجاب

0

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ امریکہ سے سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے تعاون بڑھائیں گےپاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اخباری صنعت کے مسائل حل کرینگے گزشتہ روز امریکی قونصل جنرل -اے پی این ایس کے وفد اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی کے وفد کی قیادت سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سید سرمد علی کررہے تھے ۔ ملاقات میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار عثمان نے کہا کہ عوام کوریلیف اورسہولتیں فراہم کرنا ہمارا مشن ہے ۔پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دیں گے اورترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دن رات کام کر کے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کریں گے۔ میری ٹیم پرعزم اورمحنتی ہے ،انشاء اللہ ڈلیورکریں گے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے۔اخباری صنعت کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں صحافتی اکیڈمی کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا۔ مستقبل میں بھی میڈیا سے قریبی رابطہ رکھا جائے گا۔وفد نےمنصب سنبھالنے پر مبارکباددی۔ سیکرٹری جنرل سید سرمد علی نے کہا کہ امید ہے کہ آپ دور میں حکومت اورپریس کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نےاعلی سطح اجلاس میں ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پرامن فضا کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اورمحرم الحرام کے دوران گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ صوبائی، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے بچاوٴ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایاجائے۔ڈینگی لاروے کیلئے اعلی معیار کا سپرے استعمال کیا جائے اوراس ضمن میں کاغذی کارروائی نہیں چلے گیامریکی قونصل جنرل کولین الزبتھ کرینویلگی نےعثمان بزدار کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے بھی امریکی قونصل جنرل کی ذمہ دار ی سنبھالنے پر کولین الزبتھ کوینویلگی کو مبارکباد دی۔باہمی دلچسپی کے امور ، سماجی شعبوں کی ترقی اور مختلف سیکٹرز میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی دونوں ملکوں میں شراکت داری رہی ہے۔ دہشت گردی کا ناسور ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیئے ہیں اور ہم وزیراعظم کی قیادت میں نیا پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ہم نے چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے کیونکہ ہمارا ایجنڈا صرف کام، کام اور کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے حکومت نے کمیٹی قائم کر دی ہے۔بلدیاتی اداروں کو بھی حقیقی معنوں میں نچلی سطح تک اختیارات منتقل کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے تعاون کو فروغ دیں گے۔ امریکی قونصل جنرل کولین الزبتھ کرینویلگی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے شراکت کو بڑھائیں گے اور امید ہے حکومت کے ساتھ پارٹنرشپ مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شاندار ملک ہے اور مجھے یہاں آ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے بھی انہیں مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More