خیبرپختون کی 11رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

0

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختون کی 11رکنی کابینہ نے گورنر ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔قائم مقام گورنر مشتاق احمد غنی نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت صوبے کی اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت شریک ہوئی۔حلف لینے والے وزرا میں عاطف خان، شہرام ترکئی، تیمور سلیم جھگڑا، محمد اشیاق ارمڑ، قلندر لودھی، شکیل خان، محب اللہ، سلطان خان، ہشام انعام، کامران بنگش اور اکبر ایوب شامل ہیں۔ نئی صوبائی کابینہ میں عاطف خان سینئر وزیر کے ساتھ ساتھ سیاحت کا محکمہ بھی سنبھالیں گے جب کہ شہرام ترکئی محکمہ بلدیات، تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ، محمد اشیاق ارمڑ محکمہ جنگلات اور قلندرخان لودھی محکمہ خوراک کا قلمدان سنبھالیں گے۔اسی طرح شکیل خان محکمہ مال، محب اللہ محکمہ زراعت، ڈاکٹر امجد علی محکمہ معدنیات، سلطان محمد خان محکمہ قانون، ہشام انعام اللہ محکمہ صحت، کامران بنگش محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ہوں گے۔کابینہ میں شامل عبدالکریم وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صعنت ہوں گے اور ضیاء اللہ بنگش بھی وزیراعلی کے مشیر ہوں گے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ محمود خان نے قائم مقام گورنر مشتاق غنی سے ملاقات بھی کی اور صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More