ناموس رسالت ؐ پر حملہ ناقابل برداشت ہے- علما اہلحدیث

0

کراچی (بزنس رپورٹر) امیر جماعت غربا اہلحدیث مولانا عبدالرحمان سلفی نے کہاہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان امت مسلمہ کی دینی حمیت پر حملہ ہے۔ آزادی اظہار کی آڑ میں اسلام اور پیغمبر اسلام ؐ کی ناموس پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ احتجاجی اجلاس کے دوران علما اہلحدیث حافظ محمد سلفی، مفتی انس مدنی، علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی، حشمت اللہ صدیقی، عمران احمد سلفی ودیگر نے بھی حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اہم مسئلہ پر قوم کی ترجمانی کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More