خیبر بینک ملازمین کی جانب سے ڈیموں کیلئے ایک دن کی تنخواہ عطیہ
کراچی(بزنس رپورٹر)دی بینک آف خیبر کے ملازمین نے دیامیر اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے ایک روز کی تنخواہ عطیہ کردی ہے ۔رقم ڈیم فنڈ 2018ء میں 20اگست کو جمع کروائی گئی۔حکومت پاکستان کی عطیات کی اپیل پر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر عطیات فراہم کرنے والے مخیر حضرات کیلئے ”دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018ء “ کے نام سے دی بینک آف خیبر کی پاکستان بھر میں تمام شاخوں کے اندر قائم کر دیا گیا ہے۔