بینک اسلامی-ڈی ایچ اے ملتان کے درمیان ہائوس فنانسنگ کیلئے معاہدہ
کراچی(بزنس رپورٹر)بینک اسلامی اور ڈی ایچ اے ملتان کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، جس کے تحت نئی رہائشی اسکیم ڈی ایچ اے ملتان ولاز کے الاٹیز کو آسان شریعہ کمپلائنٹ ہاوٴس فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔ڈی ایچ اے ملتان کے موجودہ صارفین کی سہولت کیلئے بینک کی جانب سے پارشل سٹلمنٹ آپشنز اور ڈسکاوٴنٹ ریٹس کی پیشکش کی جائے گی۔بینک کے ڈپٹی سی ای او عامر علی کا کہنا تھا کہ شراکت داری سے لوگوں کیلئے نہ صرف معیاری طرزِ زندگی کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کا موقع ملے گا، بلکہ پاکستان کے ہاوٴسنگ سیکٹر کو بھی فروغ ملے گا۔پروجیکٹ سیکریٹری کرنل (ر) وحید خان نے کہا کہ اپنے الاٹیز کو ہر ممکن حد تک بہترین ہاوٴسنگ سروسز مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔