امام کعبہ کی گرفتاری قابل مذمت- سعودی حکمران اﷲ کے غضب سے ڈریں- عاکف سعید
کراچی (پ ر) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے امام کعبہ کی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے میوزیکل کنسٹرٹس اور تفریحی تقریبات میں مرد و خواتین کے گھلنے ملنے پر شاہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر ہم امام کعبہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کا یہ اقدام غیر شرعی ہے۔ اﷲ کی ناراضگی کا باعث بنے گا اور دنیا کی کوئی قوت انہیں اﷲ کے غیض و غضب سے نہیں بچا سکے گی۔