10واں سالانہ ختم نبوت ورکشاپ اختتام پذیر-جید علما و مبلغین کا خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے تحت10واں سالانہ ختم نبوت ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ میں اسکول کالجز اور مدارس کے 300 سے زائد طلبا نے حصہ لیا تھا۔ ورکشاپ کے اختتام پر کامیاب طلبا کو اسناد بھی دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے مرکزی دفتر واقع پرانی نمائش میں 3روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی، جس سے رحیم یار خان کے مرکزی مبلغ مولانا راشد مدنی، مولانا قاضی احسان احمد، مدرسہ معہد الخلیل کے مولانا سلمان یاسین، مفتی عبداللہ حسن زئی، قانونی مشیر منظور میو، حیدرآباد کے مولانا توصیف احمد اور دیگر مبلغین وقانونی ماہرین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع جنوبی کے نگران مولانا کلیم نعمان کا کہنا تھا کہ ورکشاپ میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے شرکت کی۔ اختتامی پروگرام میں چیئرمین ینگ علما کونسل مفتی نسیم ثاقب اور رہنما مفتی محمد علی، جامعة الرشید کے مولانا شعیب کمال، مولانا رمیز، رانا انور، جامعہ صدیقیہ کے مولانا خالد محمد جتوئی سمیت دیگر علما نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں ہالینڈ کیخلاف قرارداد اور 31اگست جمعے کوگستاخانہ خاکوں کیخلاف بیانات کرنے کا اعلان ہوا۔ ورکشاپ میں فتنہ قادیانیت، فتنہ گوہر شاہی اور دیگر کئی اہم فتنوں پر لیکچرز دیئے گئے ۔ ورکشاب کے آخر میں لگ بھگ 300 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ا،ختتامی دعا قاضی احسان احمد نے کرائی اور شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔