فواد چوہدری سے مستعفی مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

0

لاہور (خبر ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں میں علاج کی سہولت نہ ملنے پر بچی کی ہلاکت پر توجہ دلاؤ نوٹس اور لاہور میں صفائی کی ابتر صورتحال پر تحریک التوائے کار بھی جمع کروا دی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد سرکاری ہیلی کاپٹر کا بے جا استعمال شروع کردیا ہے جس سے پاکستانی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، وزیراعظم کے اس شاہانہ رویے پر فواد چودھری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سستا پڑتا ہے ،ہیلی کاپٹر کا خرچہ 50سے 55روپے فی کلو میٹر بنتا ہے۔وفاقی وزیر کا بیان انتہائی بچگانہ، مضحکہ خیز اور حقیقت سے روگردانی کے مترادف ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کے اس بیان سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے وزارت کا قلمدان واپس لے تاکہ پاکستان کا وقار برقرار رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More