امریکہ نے وزیراعظم کی پومپیو سے گفتگو کا تحریری ریکارڈ پاکستان کو بھیج دیا

0

اسلام آباد(امت نیوز) امریکہ نے وزیراعظم عمران خان کی امریکی وزیرخارجہ سے گفتگو کا تحریری ریکارڈ پاکستان کو بھیج دیا۔ تحریری ریکارڈ آ جانے کے بعد پاکستان کو تاریخی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔امریکہ نے وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کا تحریری ریکارڈ پاکستان کو بھیج دیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گفتگو کے دوران کیا بات ہوئی تھی۔پومپیو نے عمران کے ساتھ بات چیت کے دوران دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا ذکر کیا تھا، پاکستانی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے حکومت نے پومپیو کے 5 ستمبرکے دورے سے قبل ہی اس ایشو کو دفن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہم مزید غلط فہمیاں پیدا نہیں کرنا چاہتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More