دونوں بازووں سے معذور کارکن بھی قافلے میں شریک

0

لاہور(نمائندہ امت)لاہور سے تحریک لبیک کے شروع ہونے والے مارچ میں تحریک لبیک کا دونوں بازوں سے معذور کارکن بھی شریک تھا۔ سید فرمان نے فیض آباد دھرنا میں بھی سیکورٹی کے فرائض ادا کئے تھے اور اب بھی وہ سیکورٹی کے فرائض ادا کررہا ہے اور کئی دونوں تک اسلام آباد میں دھرنا دینے کے لئے تیار ہے۔ سید فرمان نے اس موقع پر امت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نبیؐ کی عزت پر کوئی بھی سمجھوتہ برداشت نہیں ہے اور نہ ہی ہم کرنے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بابا جی علامہ خادم حسین رضوی اگر حرمت رسولؐ کے لئے میدان میں نکل سکتے ہیں تو مجھے کیا مسئلہ ہے میں چل پھر تو سکتا ہوں اور اب حرمت رسولؐ پر قربان ہونے کو تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دو دن نہیں اگر ساری زندگی بھی حرمت رسولؐ کے لئے دھرنا دینا پڑا تو میں تیار ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More