انور مجید کے 3بیٹوں کی 4ستمبر تک عبوری ضمانت منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ نے اربوں کی منی لانڈرنگ کیس کے کلیدی ملزم انور مجید کے 3 بیٹوں کی 4ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔نمر، ذوالقرنین و علی مجید کی ضمانت فی کس 5؍5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر ہوئی ۔ عدالت نے ملزمان کو 4 ستمبر کو پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے ۔اس کیس میں انور مجید ، عبدالغنی مجید ، حسین لوائی اورطہٰ رضا گرفتار ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے بھی عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے ۔ ملزمان پر درجنوں جعلی بینک کھاتوں کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔