ثبوت لانے کے نام پر زلفی بخاری برطانیہ جانے کے خواہاں

0

راولپنڈی(بیورورپورٹ/مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری سے نیب حکام نے آف شور کمپنیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جس کےدوران انھوں نے ثبوت لانے کے نام پر برطانیہ جانے کی اجازت ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کےمطابق عمران خان کے قریبی دوست زلفی قومی احتساب بیورو راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے۔ زلفی بخاری کو آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں بلایا گیا تھا، نیب راولپنڈی کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم نے ان سے سوالات کیے اور یہ پوچھ گچھ 2 گھنٹے تک جاری رہی زلفی بخاری نے نیب کی ٹیم کو جواب دیا ہےکہ وہ کچھ کاغذات برطانیہ سے لاکر ٹیم کے سامنے پیش کریں گے۔واضح رہےکہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اور انہیں نیب اس سے قبل بھی طلب کرچکا ہے۔نگران حکومت کے دور میں عمران خان کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی پر جانے والے زلفی بخاری کو امیگریشن حکام نے ملک سے باہر جانے پر روک دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی انہیں جانے کی اجازت مل گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More