آسٹریلین فٹبال لیگ پاکستان کو رجسٹرڈ کرنے کی تیاری
اسلام آباد(امت نیوز) آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان ( اے ایف ایل) کو پاکستان سپورٹس بورڈ میں رجسٹرڈ کروانے کی تیاریاں شروع کردی دی گئیں ہیں، ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں دو مختلف آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان ( اے ایف ایل) کی تنظیمیں کام کر رہی ہیں ایک تنظیم کی قیادت سردار طارق محمود اور سیکرٹری جنرل چوہدری ذوالفقار علی اور دوسری تنظیم کے صدر ملک جاوید اور سیکرٹری جنرل طیب چٹھہ ہیں۔