مصری فٹبال حکام کی محمد صلاح کی والدہ کو دھمکیاں

0

میڈرڈ (ٓمت نیوز)مصر فٹبال ایسوسی ایشن (ای ایف اے) کے اعلیٰ حکام نے محمد صلاح کی والدہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔دی ارب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسٹار فٹبالر محمد صلاح بالمعروف ’مو صلاح‘ کی جانب سے ورلڈ کپ مہم کے دوران مصری ٹیم کی خراب کارکردگی پر ای ایف اے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔محمد صلاح کی تنقید پر مصری فٹبال ادارے کے اعلیٰ حکام خلید لطیف نے انہیں خبردار کیا تھا کہ ’وہ چاہے ملک میں موجود نہیں ہیں، لیکن ان کی والدہ مصر میں ہی موجود ہیں‘۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عربی زبان میں جاری کیے جانے والے اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں محمد صلاح کو یہ باور کروانا چاہتا ہوں کہ تمہاری والدہ مصر میں ہی ہیں، تم باہر ہو اور تمھارا جو دل چاہے وہ کرو۔ جنہیں سمجھنا تھا، سمجھ گئے‘۔بعدِ ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی جانب سے مذکورہ اکاوٴنٹ کو بند کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More