پڈعیدن میں سسر نے بہو مار ڈالی

0

پڈعیدن (نمائندہ امت) پڈعیدن کے گاؤں رمضان مگھیو میں سسر نے ساتھیوں کی مدد سے بہو نازیہ کو چھریوں سے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، مقتولہ نازیہ کی والدہ مریم مگھیو نے نوشہروفیروز کی عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی کہ میری بیٹیوں نازیہ اور تانیہ کو سسرال والے ملنے نہیں دے رہے اور ان پر تشدد کر رہے ہیں،عدالت کے حکم پر پولیس نے جمعرات کے روز مقتولہ نازیہ مگھیو کو نوشہروفیروز عدالت میں پیش کرنا تھا کہ ملزم ذوالفقار مگھیوں نے اپنے دو بھتیجوں کی مدد سے نازیہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔اطلاع پر دریا خان مری پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی، پولیس نے بتایا 7 آٹھ ماہ قبل مقتولہ نازیہ اور اس کی بہن کی شادی ہوئی۔ دونوں بہنوں کے شوہر نوابشاہ اور نوشہروفیروز میں مزدوری کرتے ہیں اور وہ کام کی وجہ سے گھر میں موجود نہیں تھے۔آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہیں ہوا۔ پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More