تمام مین پوری برانڈز کے مالکان سے20 ہزار وصولی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی میں مختلف برانڈ کی مضر صحت میں پوری بھی تیار کی جا رہی ہے۔ آفتاب اور اخلاق کے نام سے مین پوری علاقہ ساڑھے 3 ایریا 33/A پیر بخاری کالونی، لانڈھی ساڑھے 3 کے علاقے 2/B میں عابد مین پوری، جاوید مین پوری اورسلیم مین پوری، غازی مین پوری لانڈھی3/Aہری پٹی اور یونس مین پوری لانڈھی نمبر 1میں تیار کی جاتی ہے، جبکہ لال پٹی نامی ماوا قائد آباد میں وسیم نامی شخص بناتا ہے اور سپلائی لانڈھی میں کرتا ہے۔ ہر برانڈ کی مین پوری کے مالک سے لانڈھی تھانہ 15 سے 20 ہزار روپے بھتہ وصول کررہا ہے۔