مظفر ہاشمی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 2ستمبر کو ہوگا
کراچی(پ ر)سابق نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر احمد ہاشمی کی یاد میں 2 ستمبر(اتوار) کو شام ساڑھے7 بجے ادارہ نور حق میں تعزیتی ریفرنس ہوگا، جس کی صدارت سید منور حسن کریں گے۔ ریفرنس میں وکلاء ، صحافی ، ڈاکٹرز ، انجینئرز ، علماء کرام ، اساتذہ ، دینی و سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔