سعید احمد نے نیشنل بینک کی صدارت سے معطلی چیلنج کردی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد خان نے صدارت سے ہٹائے جانے کا حکومتی فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔سعید احمد کی درخواست کواسلام آباد ہائی کورٹ کی ارجنٹ کیسز کی کاز لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ آج سعید احمد کی درخواست پر سماعت کریں گے۔