عمر فوجی افسر بننا چاہتا تھا- خواب چکنا چور ہوگیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہائی ٹینشن کی تار سے معذور ہونے والے محمد عمر کا خواب چکنا چور ہوگیا ، عمر بڑا ہوکرفوجی افسر بننا چاہتا تھا ، اسکول میں تائی کوانڈو میں پوزیشن لے کر سب کو حیران کردیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق 8 سالہ محمد عمر کے بڑے بھائی محمد علی نے بتایا کہ ا ب میرے بھائی عمر کے سارے خواب چکنار چور ہوگئے ہیں وہ پڑھ کر پاک فوج میں آرمی چیف کی پوزیشن تک جانا چاہتا تھا ۔ علی نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ اس کا بھائی عمر اس سے پوچھتا ہے کہ اس کے ہاتھ کام کیوں نہیں کرتے انہیں کیوں باندھا گیا ہے لیکن اس کے کسی سوال کا جواب نہیں ہوتا میرے امی ابو سب روپڑے ہیں ہم سے اس کی حالت دیکھی نہیں جاتی ۔ اس کے تکلیف میں کہے گئے الفاظ پورے خاندان کو رلاتے ہیں ،میرا بھائی تو چھوٹے بھائی کا پیپمر خریدنے گیا تھا اسے کیا معلوم تھا کہ بجلی کی تار اس کے تمام خواب چکنا چور کردیں گے اور وہ معذوری کی حالت میں زندگی گزارے گا ۔