بھاری اکثریت سے کامیابی ملے گی-عارف علوی
پشاور ( نیوز رپورٹر ) تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سے بھاری اکثریت سے کامیابی ملے گی۔ یہ ایک روایت ہے کہ ووٹ مانگے خود جایا جاتا ہے۔ بلوچستان اورسندھ میں بھی تبدیلی آئے گی۔ ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر بنانے پر کام شروع کیا ہے بطور صدر میری خواہش ہوگی کہ سادگی اپنائی جائے مجھے یقین ہے کہ پنجاب اور قومی سمیت دیگر صوبائی اسمبلیوں سے بھی زیادہ ووٹ ملیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔