بھارتی فوج نے 2 کشمیری نوجوان شہید کردیئے – مظالم کیخلاف ہڑتال

0

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فورسزنے ضلع باندی پورہ کی علاقے میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2کشمیریوں کوشہید کر دیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کے مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پر ہڑتال کی جارہی ہے۔ادھر بھارتی فورسز نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے صاحبزادے کو گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی آئین کا آرٹیکل 35 اے ختم کرنے کی کوششوں کے خلاف حریت قیادت کی کال پر ہڑتال کی جارہی ہے، آرٹیکل منسوخ کرنے کا مقصد غیر کشمیریوں کو وادی میں زمین خریدنے کا حق دینا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فورسز نے سربراہ حزب المجاہدین سید صلاح الدین کے صاحبزادے شکیل کو گرفتار کرلیا اور گرفتاری کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ انہیں دہشت گردی فنڈنگ کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا۔سید صلاح الدین کے گرفتار صاحبزادے شیرکشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ملازم ہیں، اس سے قبل بھی بھارتی فورسز نے سید صلاح الدین کے دوسرے بیٹے کو2017میں گرفتار کیا تھا ۔ دوسری جانب بھارتی فورسز کی جانب سے ضلع باندی پورہ کے علاقے حاجن کے محاصرے کے دوران بھارتی فائرنگ سے شہید کشمیریوں کی تعداد 2 ہوگئی۔قابض انتظامیہ نے حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا اور سری نگر سمیت دیگر اضلاع میں پولیس کا گشت بڑھا دیا۔ دوسری جانب بھارتی فورسزنے ضلع باندی پورہ کی علاقے میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2کشمیریوں کوشہید کر دیا میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورس اشتعال انگیزی اوربربریت کا مظاہرہ کرنے میں دن بدن آگے بڑھ رہی ہے اوراب ایک بارپھرمقبوضہ کشمیرکے ضلع باندی پورہ کے علاقے حاجن کا محاصرہ کرتے ہوئے 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد ضلع بھرمیں احتجاج کیا جارہا ہے جب کہ مختلف علاقوں میں مکمل شٹرڈاوٴن ہڑتال ہے اورنہتے مظاہرین کو روکنے کے لیے فوجیوں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔گزشتہ روزبھی مقبوضہ کشمیرمیں مسلح افراد نے ڈی ایس پی کی سیکورٹی پرمامور پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں4 پولیس اہلکارمارے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More