چین کی ایشین گیمز میں گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل

0

جکارتہ(امت نیوز) چین نے انڈونیشیا میں جاری اٹھارہویں ایشیئن گیمز میں سونے کی تمغوں کی سنچری مکمل کر لی، چین مجموعی طور پر 219 تمغوں کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں چینی ایتھلیٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں مکمل طور پر چھائے ہوئے ہیں، چین گیمز میں 100 سے زائد سونے کے تمغے جیتنے والا پہلا ملک ہے اور اس نے مجموعی طور پر 219 تمغے جیت رکھے ہیں، چین نے سوئمنگ ایونٹس میں 19 طلائی، 17 چاندی اور 14 کانسی، ایتھلیٹکس میں 11 طلائی، 9 چاندی اور 8 کانسی، ووشو میں 10 طلائی اور 2 چاندی، روئنگ میں 9 طلائی اور ایک چاندی، آرٹسٹک جمناسٹکس میں 8 طلائی 5 چاندی اور 5 کانسی، شوٹنگ میں8 طلائی، 5 چاندی اور 2 کانسی، ڈائیونگ میں 4 طلائی، فینسنگ میں 3 طلائی، 6 چاندی اور 2 کانسی، بیڈمنٹن میں 3 طلائی، ایک چاندی اور 2 کانسی، سائیکلنگ ٹریک میں 3 طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی، ریسلنگ میں 2 طلائی، تین چاندی اور ایک کانسی، کنوئے کایاک سپرنٹ میں دو طلائی اور دو چاندی، سائیکلنگ مائونٹین بائیک میں دو طلائی اور دو چاندی کے تمغہ جیت رکھے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More