قومی ہاکی ٹیم کی شکست پر سابق اولمپینز پھٹ پڑئے
اسلام آباد (امت نیوز)ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور جاپان جیسے آسان حریف کے ہاتھوں شکست پر سابق اولمپینز پھٹ پڑئے جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاکی میں نئے لوگوں کو ذمہ داریاں دیں، وزیر اعظم کرکٹ کی طرح ہاکی میں بھی تبدیلی لائیں جبکہ دعوئوں کے باجود ایشین گیمز کے فائنل میں نہ پہنچے پر ہاکی فیڈریشن کے عہدداران فورا مستعفی ہو جائیں۔ ایشین گیمز کے سیمی فائنل راونڈ میں قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور شکست پر رد عمل دیتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہاکہ پاکستان کا جاپان جیسی ٹیم سے ہارنا لمحہ فکریہ ہے۔ایشین گیمز کی تاریخ میں پاکستان کی یہ بد ترین کارکردگی ہے ٗپاکستان نے اولمپکس میں کوالیفائی کرنا کا آسان موقع ضائع کر دیا ہے۔