بلوچستان میں ایک اورکان بیٹھنے سے1ہلاک

0

14 کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایک اور کان بیٹھنے سےایک ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق کہ کان کن ہزاروں فٹ گہرائی میں کوئلہ نکالنے میں مصروف تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی جس کی وجہ سے چاروں کان کن دب گئے۔ فرنٹیئر کور (ایف سی)اور امدادی رضاکاروں نے متاثرہ کان پر پہنچ کر امدادی آپریشن شروع کیا جس کے 5گھنٹوں بعد تمام کان کنوں کو بنکال کر ہسپتال منتقل کیاجا رہاتھا کہ کان کن حکیم راستے میں ہی دم توڑ گیاجبکہ تینوں کان کنوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مطابق ہر سال تقریبا 100سے 200افراد کوئلے کی کانوں کے حادثات میں جاں بحق ہوجاتے ہیں۔واضح رہے کہ قبل ازیں رواں ماہ 12 اگست کو سنجدی میں کان میں گیس بھرنے سے دھماکے کے باعث 14کان کن پھنس گئے تھے۔ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کا آغاز کیا جو 6روز تک جاری رہاتھا ۔آپریشن کے دوران امدادی ٹیم کے 4افراد بھی کان میں پھنس گئے تھے تاہم ان کی بھی تلاش کا عمل ساتھ ساتھ جاری رہا۔بعد ازاں 6روز بعد آپریشن کے اختتام پر تمام کان کنوں سمیت امدادی ٹیم کے لاپتہ چاروں اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More