شہریار آفریدی وزیرمملکت داخلہ مقرر-حلف اٹھالیا

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختون کے حلقہ این اے 32کوہاٹ سے کامیاب ہونے والے شہریار خان آفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھا لیا ہے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے شہر یار آفریدی سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریبِ حلف برداری میں سیاسی کارکنوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔واضح رہے کہ شہریار آفریدی کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور 2018کے الیکشن میں انہوں نے این اے 32کوہاٹ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More