بھیک مانگ مانگ کر ایک ایک روپیہ جمع کرنے والا بھکاری لکھ پتی نکلا
ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کی سڑکوں پر بھیک مانگ مانگ کر ایک ایک روپیہ جمع کرنے والا بھکاری لکھ پتی نکلا۔شکل و صورت اور اپنے حلیے کے اعتبار سے انتہائی غریب دکھنے والا مظفر گڑھ کے رہائشی نے ملتان کی سڑکوں پر بھیک مانگ مانگ کر اپنے بینک اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے جمع کر لیے ہیں۔شوکت اردو، پنجابی اور انگریزی روانی سے بولتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شوکت بھیک مانگتے مانگتے اب لکھ پتی بن چکا ہے جس کا اعتراف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اس نے خود کیا ہے۔ اس کاکہنا ہے کہ میں روزانہ ملتان سے ایک ہزار روپے کماتا ہوں مہینے میں 30ہزار کما لیتا ہوں جوبینک اکاؤنٹ میں جمع کراتا ہوں۔اس کا کہنا ہے کہ آج کل کے دور میں ایک روپیہ کھلا نہ ہونے پر لوگ مجھے دس سے بیس روپے دے دیتے ہیں۔ میرےاکاؤنٹ میں تقریباً 10لاکھ سے زائدموجود ہیں جو کہ میں نے بچوں کےنام کردی ہے۔سالانہ 84ہزار روپے بیمہ پالیسی کی مد میں ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ کھانا بھی مانگ کر کھاتا ہے، چار جگہ سے مانگتا ہے تو ایک سے کچھ نہ کچھ کھانے کو مل ہی جاتا ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نوکری کے لیے ایم این اے اور ایم پی اے کے پاس بھی گیا لیکن دھکے کھا کھاکر اب سڑک کا بادشاہ بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اب اس کے پاس نوٹ ہی نوٹ ہیں اور وہ دیامیر بھاشا اورمہمند ڈیم کے لیےبھی فنڈدیں گے