متحدہ کے عبید کے ٹو سمیت 3ملزمان دہشت گردی مقدمات سے بری

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)استغاثہ نائن زیرو سے گرفتار متحدہ کے خطرناک دہشت گرد عبید کے ٹو کے خلاف کراچی آپریشن میں شامل پولیس افسر کے قتل سے متعلق کیس میں ٹھوس ثبوت وشواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدم ثبوت وشواہد کی بنا پر عبید کے ٹو کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزم نے ستمبر 2005میں اے ایس آئی شہباز کو قتل کیا تھا۔مقتول پولیس اہلکار نے کراچی آپریشن میں حصہ لیا تھا، جس کی بنا پر ملزم نے انہیں قتل کیا۔ملزم کے خلاف یوسف پلازہ میں مقدمہ درج ہے۔ اس کے علاوہ عبید کے ٹو کے خلاف مختلف پولیس اہلکاروں کے قتل ، پولیس مقابلہ ، غیرقانونی اسلحہ ، دھماکہ خیز مواد سمیت سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات درج ہیں۔ملزم مقدمات میں گرفتار اور جیل میں ہے۔خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ اور اقدام قتل سے متعلق مقدمہ میں عدم ثبوت وشواہد کی بنا پر 2 ملزمان ظفر عرف سائیں اور حسیب کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ ملزم ظفر عرف سائیں ایس ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس میں نامزد اور جیل میں ہے۔ دریں اثنا احتساب عدالت نے کے ایم سی کے پلاٹوں کو سستے داموں فروخت کرنے سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر 2 مجرمان اخلاق احمد اور ذیشان احمد کو 7،7 سال قید کی سزا کا حکم دے دیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More