قانونی ماہرین-گستاخیاں رکوانے کے لئے عالمی کوششیں جاری رکھنے کا مطالبہ

0

اسلام آباد(رپورٹ اخترصدیقی)سینئر قانون دانون نے ہالینڈمیں گستاخانہ خاکے رکوانے کے لیے تحریک لبیک کی جانب سے جذبہ ایمانی کے ساتھ موثر احتجاج کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ گستاخیاں رکوانے کیلئے عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھی جائیں۔ حکومت پر دبائو برقرار رکھا جائے۔برطانیہ میں توہین رسالت قانون کوبحال کرانے کے لیے بھی عملی کوششیں کی جانی چاہییں۔ان خیالات کااظہار جسٹس (ر)فیاض احمد، جسٹس(ر)واصف علی ،صدرسپریم کورٹ بار پیرکلیم خورشید،احمداویس ایڈووکیٹ ،اظہر صدیق ایڈووکیٹ ،زیڈاے بھٹہ ایڈووکیٹ ،نزیراحمدایڈووکیٹ ،کامران ایڈووکیٹ ،فیاض جوئیہ ایڈووکیٹ ،اور سابق صدرسپریم کورٹ بار علی احمدکردنے امت سے گفتگوکے دوران کیاہے ۔ جسٹس (ر)فیاض احمدنے کہاکہ ممتازقادری کے بعدناموس رسالت ؐ کے دفاع کےلیےتحریک لبیک نے جس منظم اندازمیں احتجاج کیاہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ پاکستان بھرمیں احتجاج نے ہالینڈکو ناپاک منصوبہ ترک کرنے پر مجبور کیا ۔اس طرح کی ریلیوں کوجاری رہناچاہیے تاکہ لوگ ہالینڈکی گستاخیوں کوفراموش نہ کرسکیں ۔جسٹس (ر)واصف علی نے کہاکہ یہی جذبہ اگر دیگرمسلمان ممالک میں بھی پیداہوجائے توآئندہ کسی یورپی ملک کو اس طرح کی جسارت کی جرات نہ ہو ۔صدرسپریم کورٹ بار پیرکلیم خورشیدنے کہاکہ ناموس رسالتؐ کے معاملے میں بھی ہم نے اسٹینڈلیا۔تحفظ ناموس رسالت ؐکے سلسلے میں بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کے لیے عملی کوششیں کی جانی چاہیں ۔حکومت پر دباؤبرقرار رکھا جائے تاکہ وہ سفارتی ذرائع سے دنیابھرکے ممالک کویہ باورکرا ئے کہ اس طرح کی گستاخیاں عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔احمداویس ایڈووکیٹ نے کہاکہ جس جس نے بھی نبی کریم ؐ کی ناموس کے تحفظ کے لیے آوازاٹھائی ، قابل صدستائش اور شاباش کا مستحق ہے ۔،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہالینڈکی پسپائی کاتمام تر کریڈٹ تحریک لبیک کو جاتا ہے جس کے پرامن احتجاج سے بیرونی دنیامیں واضح اور موثر پیغام گیا ۔زیڈاے بھٹہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ مذموم خاکوں کامقابلہ روکنا ناصرف پاکستان بلکہ دنیابھرمیں بسنے والے ہرمسلمان کی کامیابی ہے۔نذیراحمدایڈووکیٹ نے کہاکہ سیاسی معاملات میں توتمام مذہبی جماعتیں اکٹھی ہوجاتی ہیں اور کئی کئی دن اجلاس اور کانفرنسیں منعقدکی جاتی ہیں مگر جب ناموس رسالتؐ کے تحفظ کی بات آئی تو سوائے تحریک لبیک کے کسی نے بھی کوئی خاص احتجاج نہیں کیا تمام تر کریڈٹ تحریک لبیک کوہی جاتا ہے۔کامران ایڈووکیٹ نےکہاکہ حکومت اور تحریک لبیک نے اپناکردار اداکیا۔فیاض جوئیہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ تحریک لبیک نے لوگوں کوجگانے میں بھرپور کرداراداکیا۔ سابق صدرسپریم کورٹ بار علی احمدکردنے کہاکہ ہم سب کوناموس رسالتؐ کے تحفظ کے لیے کرداراداکرناہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More