سعید احمد کو نیشنل بینک کی صدارت سے ہٹانے پر حکومت سے جواب طلب

0

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سعید احمد کو نیشنل بینک کی صدارت سے ہٹانے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔وفاقی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں منی لانڈرنگ کے الزامات پر نیشنل بینک کے صدر سعید احمد خان کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی اور ان کی جگہ طارق جمالی کو نیشنل بینک کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا۔سعید احمد نے گزشتہ روز عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے سعید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔سعید احمد کی جانب سے موٴقف اختیارکیا گیا کہ درخواست گزار کنٹریکٹ ملازم ہے، کبھی قوانین وضوابط کی خلاف ورزی نہیں کی، کوئی ڈیپارٹمنٹل انکوائری بھی میرے خلاف زیرا التوا نہیں ہےکوئی چارج فریم ہوا نہ شوکاز کیا گیا، بغیر سنے معطلی غیر قانونی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More