ڈیرہ اسماعیلمیں اراضی تنازع پر3کرش پلانٹس-ٹرک نذر آتش
ڈیرہ اسماعیل خان( نمائندہ امت)درابن اورایف آرشیرانی کے سنگم پراراضی کے تنازعے پرگاڑیوں میں سوارسینکڑوں شیرانی اقوام کے مشتعل افرادنے میانخیل قوم کی ملکیت تین کرش پلانٹس اورایک ریتی ٹرک کوآگ لگادی‘فائرنگ سے چارافرادزخمی ہوگئے‘ میانخیل قوم کے مشتعل افراد نے ڈیرہ ژوب روڈبندکردی‘ واقعے کے اطلاع پراے پی اے سمیع اللہ خان ،ایس پی انوسٹی گیشن حاجی ثناء اللہ اورایس ایچ اودرابن پرویزشاہ بھاری پولیس اورلیویز کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ‘حالات سخت کشیدہ ہیں ،جبکہ آخری اطلاعات ملنے تک مذاکرات جاری تھے۔