عمران خان کے فرانسیسی صدر کو انکار کی خبر بے بنیادنکلی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کال کرنے کی خبر بے بنیاد نکلی۔ صحافی گل بخاری کا دعویٰ ہے کہ فرانسیسی صدر نے براہ راست وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ جمعہ کو فرانس کے ایوان صدر کے حکام کی جانب سے وزیراعظم ہائوس رابطہ کرکے دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان رابطے کیلئے وقت مانگا گیاتھا۔میڈیا رپورٹس میں کہا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر کی کال لینے سے انکار کر دیا تھا۔اس واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی تھی جبکہ فرانسیسی وزارت خارجہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق ممکنہ طور پر فرانسیسی صدر اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان پیر کے روز ٹیلی فونک رابطہ ہوگا۔