تحریک لبیک نے ایم ڈی واٹر بورڈ کیخلاف تحقیقا ت-برطرفی کا مطالبہ کرد یا
کرا چی (اسٹا ف رپو رٹر)تحریک لبیک کے سند ھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی قاسم فخری نے کہا ہے کہ بلد یہ ٹاؤن، لیا ری اور اور نگی ٹاؤ ن سمیت کرا چی کے متعدد غریب علاقو ں میں شہری بو ند بو ند پا نی کو تر س رہے ہیں، لیکن سندھ حکومت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو دوران اسیری غیر آئینی اورغیر قانونی سہولیا ت فراہم کر نے میں ملوث ہے، اگر پانی بحران کی صورتحال برقرار رہی تو تحریک لبیک سٹرکو ں پر آسکتی ہے۔اسلا م آباد سے کرا چی پہنچنے پر لیا ری اور بلدیہ کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خلاف قانون تعینات ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کو فور ی برطرف کیا جا ئے اور کسی ایماندار و فر ض شنا س افسر کو سربراہ بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب سندھ خالد شیخ کی لوٹ مار اور شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران کا معاملہ سند ھ اسمبلی میں اٹھاکر اس میں ملوث حکو متی افراد کو بے نقاب کریں گے۔ ٹی ایل پی لیاری سے رکن سندھ اسمبلی یونس سو مرو بھی انکے ہمراہ تھے۔