وزیراعظم کاٹیج انڈسٹریز کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کریں-اسمال ٹریڈرز
کراچی(پ ر)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد،عثمان شریف ، نوید احمداور عبد الماجد نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عوام اور تاجر دوست فیصلہ قرار دیا ہے ۔معاشی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ بھی خوش آئند ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کاٹیج انڈسٹریز کی بحالی اور فروغ کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کریں۔