امن کیلئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ضروری ہے-حافظ نعیم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلا می کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شہر میں بڑھتی ہوئی لوٹ مار کی وارداتوں پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ایک بار پھر غیر محفوظ ہوگئے۔شہر میں جرائم کے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی اور جرائم پر مفاہمت ہے۔مستقل امن کے لیے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور قرار واقعی سزائیں انتہائی ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں غیر ضروری مباحثوں میں پڑنے کے بجائے عوام کے بنیادی مسائل حل ، انہیں تحفظ اور ریلیف فراہم کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More