بشریٰ عمران کا دارالشفقت کا دورہ-بچوں کیساتھ کھانا کھایا

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران نے لاہور میں واقع دارالشفقت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھایا۔خاتون اول کے ہمراہ ان کی قریبی سہیلی فرح خان بھی موجود تھیں۔ بشریٰ عمران نے دارالشفقت میں بچوں کو میسر سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا اور بچوں کے مسائل بھی دریافت کیے۔دارالشفقت میں موجود ایک بچے کی بیماری کا سن کر انہوں نے بچے کے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات بھی اپنے ذمہ لے لیے۔ وزیراعظم کی اہلیہ کوئی خاص پروٹوکول کے ساتھ نہیں آئیں تھیں دارالشفقت کے دورے کے بعد بشریٰ عمران نےداتا دربار پر حاضری دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More