دونوں معذور بچوں کے علاج کا حکومتی اعلان

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی غفلت کے باعث عمر کی معذوری ناقابل تلافی نقصان ہے۔ کے الیکٹرک انتظامیہ فوری طور پر پورے شہر میں اپنے نظام کو درست کرے۔ سندھ حکومت متاثرہ بچے عمر کے ساتھ ساتھ برنس وارڈ میں متاثر حارث کی بھی مکمل معاونت کرے گی اور ان کا مکمل علاج معالجہ بھی کرایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سول اسپتال کے برنس وارڈ کے دورے کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر بلدیات نے برنس وارڈ میں زیر علاج عمر اور حارث کی بھی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے مکمل معلومات حاصل کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More