تبادلے پسند ناپسند کی بنیاد پر نہیں ہورہے-فوادچوہدی

0

لاہور (ا ین این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں قانون کے تحت مرتب شدہ پالیسی کی روشنی میں ہورہے ہیں،کسی پسند یا ناپسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ قانون اور ضابطے کی پیروی ہی پالیسی کی بنیاد ہے۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک صوبے میں دس سال سرکاری فرائض انجام دینے والے افسران کی دوسرے صوبوں میں تبدیلی عمل میں آئی ہے، پہلی بار 9 بہترین افسران کو بلوچستان بھجوایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ صوبے میں اچھے افسران کی تقرری سے گڈ گورننس کے اہداف حاصل ہوسکیں گے۔موجودہ حکومت قانون اور ضابطے کے مطابق پالیسیوں پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔پالیسی وفاقی حکومت کے اس عزم کا مظہر ہے کہ بیوروکریسی قانون کے مطابق عوام کی خدمت کرے۔فواد چوہدری نے کہا کہ کسی پسند یا ناپسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ قانون اور ضابطے کی پیروی ہی پالیسی کی بنیاد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More