جنوبی وزیرستان میں مسلح تصادم – 4 افراد قتل
ٹانک (بیورورپورٹ)گزشتہ روزجنوبی وزیرستان وانا علاقہ تیارزہ خلہ میں خونی تصادم سرکاری ذرائع کیمطابق الف خان نامی شخص نے فائرنگ کرکے عزیزاللہ مستی خیل توجئے خیل کو قتل کردیابعدمیں مستی خیل قبیلے کے لوگوں نے دھاوا بول کرالف خان کو بال بچوں سمیت گھرمیں محصور کردیااطلاع ملنے پر سول انتظامیہ کے خاصہ دار اور لیویزفورس موقع پرگئے لیکن حالات کوقابو نہ کرسکے جسکی مدد کے لیے سکاوٹس فورس کی بھاری نفری پہنچ گئی لیکن حالات کنٹرول سے باہرتھے جس کے نتیجے میں الف خان اور اسکی دوبچیاں موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے اور الف خان کی بیوی اور تین بچے شدید زخمی ہوگیئے ہیں زخمیوں اور جاں بحق افراد کوفوری طورپر وانا سکاوٹس ھسپتال منتقل کردیا گیا بعد میں لوگوں نے الف خان کے گھر کو نذراتش کرکے گاڑی سمیت گھر اوردیگر سامان جل کرخاکستر ہوگیاہے،مقامی ضلعی انتظامیہ نے واقع کی تصدیق کردی۔