اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے قادیانی رکن کو الگ کرنے کا مطالبہ
چنیوٹ(نمائندہ امت)قادیانی مرزا مسرور کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاطف میاں کو فوری طور پر اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے الگ کیا جائے، ڈاکٹر عاطف اپنے عقیدے کی پوری وضاحت کریں کیونکہ قادیانی آئین پاکستان کے باغی ہیں اور کسی باغی کو ایسے عہدے پر تسلی کے بغیر فائز نہیں کرنا چاہیے۔ قادیانی ختم نبوت کے منکر ہیں اور پاکستان اور اسلام کے وفادار نہیں تو یہ عمران خان اور پاکستان کے ساتھ کیسی وفاداری کریں گے۔ قادیانی پاکستان کے راز اسرائیل کو پہنچاتے ہیں جب تک ڈاکٹر عاطف اپنے عقیدے کی مکمل وضاحت نہیں کرتا اور قادیانیوں پر لعنت نہیں ڈالتا اس وقت اسے کوئی ذمہ داری نہ سونپی جائے۔ ان خیالات کااظہار انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیر و ممبر پنجاب اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قادیانی ملک کی معیشت کے لیے فائدے مند نہیں ہے اور نہ ہی یہ ہمارے ملک کی معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں۔ حکومت قادیانیوں کو آئین کا پابند بنائے اور ملک کے اعلیٰ عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فوری طور پر فارغ کیا جائے۔