اسلم ایڈووکیٹ ہونہار اور باصلاحیت قانون دان ہیں- دلدار جہانگیری

0

کراچی (پ ر) اے اینڈ ایم لا ایسوسی ایٹس کے دفترکی افتتاحی تقریب ناظم آباد نمبر3میں ہوئی، جس کے مہمان خصوصی سینئر ایڈووکیٹ سندھ ہائیکورٹ دلدار جہانگیر ی تھے۔ اس موقع پر خطاب میں دلدار جہانگیری نے کہاکہ اسلم خٹک ایڈووکیٹ ایک ہونہار اور باصلاحیت قانون دان ہیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید ترقی کرے گا۔ وکالت ایک پیشہ ہی نہیں، بلکہ خدمت خلق اور مظلوموں کو انصاف دلانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اس شعبہ میں دیانتداری کرنیوالے افراد یوم حشر میں بھی سرخرو ہوں گے۔ اسلم خٹک ایڈووکیٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میں اساتذہ کی پیروی کرتے ہوئے ناانصافی کے خاتمے اور مظلوموں کو ان کے حقوق دلانے کیلئے بھرپور جدوجہد کروں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More