او آئی سی ممالک گستاخانہ مقابلوں کیخلاف مشترکہ تحریک چلائیں-مفتی پوپلزئی

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام عشرہ ختم نبوت کے اعلان پر کانفرنسز کا آغاز ہوگیا۔ مفتی محمود چوک اتحاد ٹاؤن پر عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس میں خیبرپختون سے آئے ہوئے مہمان عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا عالم اسلام کو اس وقت یہ فکر کرنی ہوگی کہ او آئی سی کے ذریعے گستاخوں پر ایسی قانونی پابندی لگائی جائے کہ آئندہ کوئی ایسی ناپاک جسارت نہ کرسکے ۔مرکزی مبلغ مولانا قاضی احسان احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا نومنتخب حکومت حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے پورے پاکستان کی نمائندگی کرکے معاملے کو مستقل حل کرکے عالم اسلام میں نئی کاوش پیدا کرلیں۔ جامع مسجد باب الجنت گلبرگ 15 میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا نے کہا حکومت اپنے اردگرد خوب نظر رکھے کسی صورت کوئی قادیانی حکومت کا حصہ نہ بنے۔ مولانا قاسم رفیع نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور اسلام ہی اسکی بقاہے لہذا آئین پاکستان کے تحت تمام قوانین پہ نظر رکھنی ہوگی ۔ ضلع جنوبی کے نگران مولانا محمد کلیم اللہ کا کہنا تھا 7 ستمبر 1974 جو آئین پاس ہوا وہ ظلم اور جبر سے روکتا ہے جو اس فیصلے کو تسلیم نہ کرے وہ کسی صورت ملک کا وفادار نہیں ہوسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More