صدارتی انتخابات میں ووٹ فضل الرحمٰن کو دیں گے-سراج الحق
ٍٍٍٍٍسوات(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سنیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ہنی مون کے دن گزرگئے اب تحریک انصاف کی حکومت وعدوں پر عمل درآمدکرکے دکھائے ، بے روزگار افراد ایک کروڑ نوکریوں اور بے گھر افراد گھروں کے لئے منتظر ہیں ، یہ بڑی تبدیلی ہے کہ ایسے ہیلی کاپٹر ایجاد ہوئے کہ پچپن روپے فی کلومیٹر چلتا ہے ، 62,63پر مکمل عمل درآمد سے ایک نیا پارلیمنٹ دیکھنے کو ملے گا، الیکشن کمیشن اپنے قوانین پر عمل درآمد میں ناکام ہوچکا ہے ، پاکستان جغرافیہ سے زیادہ نظریاتی ہے ،مسئلہ کا حل شریعت کا نظا م ہے ،پاکستان کی ترقی حکومتیں اور چہرے تبدیلی سے نہیں، اسلامی نظام سے ممکن ہے ، متحدہ مجلس عمل کا حصہ ہے ،صدارتی انتخابات میں ووٹ مولانا فضل الرحمن کو دیں گے ، مولانا فضل الرحمٰن اور عمران خان کا جوڑا کامیاب جوڑا ثابت ہوسکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں پریس کانفرنس اور المرکز اسلامی سنگوٹہ میں اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے دیگر رہنما بھی موجودتھے ،سنیٹر سراج الحق نے کہاکہ پانامہ لیکس میں ملوث تمام افراد کو بلاکر تحقیقات کی جائیں تاکہ کرپشن فری پاکستان کا خواب پورا ہوسکے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہی الیکشن سے قبل کرپشن فری پاکستان مہم چلائی اورٹرین مارچ کیا جبکہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے خلاف پٹیشن بھی جماعت اسلامی نے جمع کرائی تھی ،انہوں نے کہاکہ احتساب سب کا کی جدوجہد آکری دم تک جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کے قوانین کچھ اور تھے لیکن اس کے باوجود سیاستدانوں نے کروڑوں روپے لگا کر اسمبلی میں پہنچے ہیں اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے لیکن جمہوریت کے تسلسل کے لئے ہم جمہوری انداز سیاست جاری رکھیں گے ۔