مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے پر دہشت گرد حملے کا انتباہ جاری

0

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او) نے متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود پر قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔واضح رہے کہ مولانا اسعدنے صوبائی اسمبلی کی نشست 37 (ٹانگ) سے ایم ایم اے کے امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی۔25 جولائی کے انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے دوران مولانااسعد محمود پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ڈی آئی جی کی جانب سے جاری مراسلے میں واضح کہا گیا کہ مولانا پر تحریک طالبان نور ولی گروپ کی جانب سے قاتلانہ حملے کا خدشہ ہے۔مولانا اسعد محمود اور متعلقہ افسران کو مراسلے میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچنے کے لیے غیر ضروری آمد و رفت ختم اور سیاسی دوروں کو محدود کر دیا جائے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ مولانا اسد محمود کی سیاسی اور نجی تقریبات کو خفیہ رکھا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More