مراد سعید -سواتی-گنڈاپور-زیدی بھی وزیر بنیں گے

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ میں پی ٹی آئی کا حجم بڑھانے کیلئے توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو وزارتیں دی جائیں گی جن میں علی زیدی، علی امین گنڈاپور، مراد سعید اور اعظم سواتی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے علی زیدی کو وزارت جہاز رانی وبندرگاہ اور علی امین گنڈا پور کو وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان دیےجانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ اعظم سواتی کو وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جب کہ مراد سعید کو وزیر مملکت بنایا جائے گا تاہم ابھی تک ان کےقلمدان کا فیصلہ نہیں کیا گیا ۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے18اگست کو 21 رکنی وفاقی کابینہ تشکیل دی تھی ۔جس میں 16 وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More