کے الیکٹرک معذور بچوں کا مکمل علاج-متاثرہ خاندانوں کومالی امداددے-حافظ نعیم

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک مستقبل کے معماروں کی جان کی دشمن بن گئی ہے ، چیف جسٹس بجلی ادارے سے معذور بچوں کا مکمل علاج اور 5 ، 5 کروڑ روپے امداد دلوائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول اسپتال کے دورے پر کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت کے باعث معذور ہونیوالے حارث ولد عبدالقیوم اور عمر ولد عارف سے برنس وارڈ میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی متاثرہ بچوں کی ہر ممکن معاونت کرے گی اور مطالبات پورے ہونے تک تحریک جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک معذور بچوں کو مصنوعی اعضا لگوائے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ وہ انصاف کی فراہمی تک ان کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرکفلاپ نظام سے سالانہ 40 ارب کماتی ہے اور ادارے کی ترقی کیلئے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کرتی، ان کی نا اہلی کے باعث معصوم بچوں پر 11 ہزار وولٹ کے تار گرے اور وہ معذور ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کے الیکٹرک کیخلاف ڈھائی سال سے زیر التوا کیس کی سماعت کرائیں ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ، وزیر اعظم اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ بازووں سے محروم بچوں کو انصاف دلائیں، عمران خان اپنے وعدے پورا کریں اور ملک میں مدینہ جیسا نظام انصاف نافذ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More